ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ نشستیں مقامی وقت كے مطابق ۹:۵۰ سے ۱۸:۳۰ تك علوم اجتماعی انسٹی ٹيوٹ پيرس كے زير اہتمام منعقد ہوں گی ۔
یہ نشستیں تين حصوں پر مشتمل ہیں جن میں سے پہلی نشست "مسلم خواتين كی مشاركت : بنيادی مسائل "كے عنوان سے دانيل ژولی»(Danièle Joly) كی زير صدارت منعقد ہو گی جس میں مختلف مقالات بھی پيش كیے جائیں گے ۔
دوسری نشست كا عنوان "مسلمان خواتين اور سياست" ہو گا جو نصيره گنيف كی صدارت میں ہو گی جبكہ تيسری نشست الكساندرا پولی كی زير صدارت "مسلمان خواتين عملی ميدان میں " كے عنوان سے منعقد ہو گی ۔
793027