ملائشيا؛ اسلامی معيار تعليم كا جائزہ

IQNA

ملائشيا؛ اسلامی معيار تعليم كا جائزہ

23:55 - May 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2124819
بين الاقوامی گروپ : اسلامی معيار تعليم اور عربی زبان میں بہتری كے جائزے كے لیے امسال ۲۶ تا ۲۹ ستمبر ملائشيا كے جزيرہ «لانگ كاوی» میں ايك كانفرنس منعقد ہو گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «conferencealerts» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تين روزہ پروگرام كا انتظام اسلامك سكالرز فاؤنڈيشن (PIMM) اور كيمبرج كی اسلامك اكیڈمی مل كر كریں گے ۔
اس كانفرنس كا ہدف اسلامی نظام تعليم كا معيار بلند كرنے كے ساتھ ساتھ عربی زبان كی تعليمی كيفيت كا ارتقا بتايا گيا ہے اور اميد ظاہر كی گئی ہے كہ اس كانفرنس میں ساری دنيا سے اسلامی اور عربی زبان سے منسلك ماہرين اور محققين كی ايك بہت بڑی تعداد شركت كرے گی تاكہ ماہرين ايك دوسرے كی تحقيقات سے استفادہ كریں اور اسلامی و عربی نظام تعليم كی بہتری كے لیے ايك دوسرے كی آراء سے استفادہ كر سكیں ۔
794244
نظرات بینندگان
captcha