ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ البيان كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب الطوار كے علاقے میں واقع مسجد حسن الشيخ میں منعقد ہو گی كہ جس میں جائزہ قرآن دبئی بين الاقوامی انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ ابراھيم محمد بوملحہ كے علاوہ ديگر اہم شخصيات شركت فرمائیں گی ۔
رپورٹ كے مطابق ان سالانہ مقابلوں كا پانچواں مرحلہ ۱۵ مئی سے دبئی كی مسجد حسن الشيخ میں شروع ہوا تھا جو بچوں ، جوانوں اور آئمہ مساجد كے مختلف گروہوں پر مشتمل تھا ۔
اس تقريب میں معروف قراء كی تلاوت كے علاوہ نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے طلبا كو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے بھی نوازا جائے گا ۔
795060