ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شعبہ حوزہ علمیہ چند دنوں سے قرآن كريم كے فقہی احكام پر غور و خوض كر رہا ہے تاكہ ان سب احكام كو ايك جگہ جمع كيا جا سكے ۔
اس سلسلے میں اس گروپ نے آيت اللہ العظمی مطاہری كو جو سوال بھيجا اس كا متن یہ ہے :
سوال
قرآن كريم كے ذريعے رزق حاصل كرنے والا كون ہے اور اس كام كا كيا حكم ہے ؟
قرآن كريم پڑھانے كی اجرت لينا قرآن كے ذريعے ارتزاق كے مصاديق میں سے ہے اور حرام نہیں ہے ليكن بہتر ہے كہ یہ تعليم مفت دی جائے ۔
795211