ادب گروپ : نشر و اشاعت كا بازار گزشتہ دنوں انتہائی گرم تھا ؛ بين الاقوامی بك فيسٹيول ، اس فيسٹيول كی سطح پر چند آثار كا انتخاب اور اس طرح كے ثقافتی امور ذرائع ابلاغ كی زيادہ دلچسپی كا باعث تھے اور بعض پبلشرز نے كاغذ پر سبسڈی مكمل طور پر ختم كرنے كا مسئلہ بھی اٹھايا ہے كہ جس سے نشر و اشاعت كی صنعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی مانند ديگر ممالك كی جانب سے اپنی كتابیں بالخصوص قرآن كريم مفت تقسيم كرنے كے باوجود ايران میں كاغذ پر سبسڈی كو ختم كر ديا گيا ہے ۔
قابل توجہ امر یہ ہے كہ اس قانون كا اطلاق ان ناشرين پر بھی ہو گا جو قرآنی اور دفاع مقدس كے حوالے سے خدمات انجام دے رہے تھے جس سے كتابوں كی قيمتیں آسمان سے باتیں كرتی نظر آ رہی ہیں ۔
793917