محمدجواد فرهنگ، مديراداره سنجش جامعةالمصطفی(ص) العالميه، نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا جامعةالمصطفی(ص) العالميه، كے علمی مقابلے ہر سال دو مرتبہ منعقد ہوتے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ یہ مقابلے پانچ گروپوں پر مشتمل ہیں جن میں مختلف مضامين كا اہتمام كيا گيا ہے كہ جن میں سے فقہ و معارف ، فلسفہ و عرفان ، علوم قرآن ، علم كلام اور علم حديث قابل ذكر ہیں ۔
انہوں نے كہا : ان مقابلوں كا ہدف طلاب اور مدارس كے درميان مقابلے كی فضا ايجاد كرنا ہے تاكہ طلاب اپنے پڑھے ہوئے دروس كا ايك مرتبہ پھر تكرار كر سكیں اور اپنی علمی استعداد میں اضافہ كریں ۔
795405