تنظيم اسلامی كانفرنس كا نام تبديل كر ديا جائے گا

IQNA

تنظيم اسلامی كانفرنس كا نام تبديل كر ديا جائے گا

12:28 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125683
بين الاقوامی گروپ : تنظيم اسلامی كانفرنس كے عضو ممالك كے وزرائے خارجہ قزاقستان میں ہونے والی نشست كے دوران اس ادارے كا نام تبديل كرنے سے متعلق غور كریں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ دار الحياۃ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تنظيم كانفرنس نے ايك بيان میں اس ادارے كے نام اور ہدف میں تبديلی كی خبر دی ہے اور یہ طے كيا گيا ہے كہ ادارے كے عضو ممالك جون كے آخر میں قزاقستان میں منعقد ہونے والی نشست كے دوران اس مسئلے پر غور و خوض كریں گے۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس ادارے كا ہدف اور لوگو بھی تبديل كر ديا جائے گا كہ جس كے لیے كعبے كی محوريت كے ساتھ دنيا كے نقشے كی تجويز دی گئی ہے اور اس نقشے میں عالم اسلام كو اعتدال پسندی كے عنوان سے نماياں جگہ دی گئی ہے ۔
795091
نظرات بینندگان
captcha