ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ دار الحياۃ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تنظيم كانفرنس نے ايك بيان میں اس ادارے كے نام اور ہدف میں تبديلی كی خبر دی ہے اور یہ طے كيا گيا ہے كہ ادارے كے عضو ممالك جون كے آخر میں قزاقستان میں منعقد ہونے والی نشست كے دوران اس مسئلے پر غور و خوض كریں گے۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس ادارے كا ہدف اور لوگو بھی تبديل كر ديا جائے گا كہ جس كے لیے كعبے كی محوريت كے ساتھ دنيا كے نقشے كی تجويز دی گئی ہے اور اس نقشے میں عالم اسلام كو اعتدال پسندی كے عنوان سے نماياں جگہ دی گئی ہے ۔
795091