ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق بحرينی شيعوں كے نمائندے حجت الاسلام عبد اللہ الدقاق نے دانشگاہ فردوسی كی مسجد میں دانشگاہ پزشكی كے طلبہ كے زير اہتمام ہونے والی نشست كے ضمن میں مزيد كہا : بحرين كے عوام شيخ آيت اللہ قاسم كی رہبری میں كامياب ہو جائیں گے كہ جو شہيد صدر اور آيت اللہ ھاشمی شاھرودی كے شاگرد ہیں اور دينی اور سياسی قائدانہ صلاحيتوں سے برخوردار ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كے ساتھ كہا كہ بحرينی شيعوں كے لیے انقلاب كی كاميابی كی روشن كرن ان كی وحدت و اتحاد ہے اور شہادت كے لیے آمادہ جوان جو اپنی جانیں ہتھيلی پر ركھے ہوئے ہیں؛ اس پر مستزاد ہیں ۔
778682