"عصر حاضر میں فرانس سے ايشا تك اسلام " كے عنوان سے علمی نشست

IQNA

"عصر حاضر میں فرانس سے ايشا تك اسلام " كے عنوان سے علمی نشست

19:33 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125933
بين الاقوامی گروپ : "عصر حاضر میں فرانس سے ايشا تك اسلام "كے عنوان سے یہ نشست امسال ۱۲ جون كو فرانس كے شہر لون میں منعقد ہو گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «pageshalal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست ليون شہر كی جامع مسجد اور انجمن امداد مسلمانان فرانس كے تعاون سے مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰ بجے سے رات ۲۱:۳۰ بجے تك ليون اسلامك سنٹر كے كانفرنس ہال میں منعقد ہو گی ۔
مفكرين اور ماہرين اس نشست میں اسلامی تاريخ اور تمدن كے ساتھ ساتھ اسلام كے ظہور كی تفصيلات پر روشنی ڈالیں گے اور اس كے يورپی و ايشيائی سرزمينوں تك پھيل جانے كی كيفيت بھی بيان كریں گے البتہ دنيا میں مسلمانوں كی موجودہ صورتحال بھی زير بحث آئے گی ۔
795365
نظرات بینندگان
captcha