پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی سے متعلق نمائش

IQNA

پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی سے متعلق نمائش

19:35 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125934
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے معروف خطاط عاطف اقبال قاضی كے اسلامی خوش نويسی سے متعلق آثار كی تيسری نمائش جاكورا ادب گيلری میں شروع ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Pakobserver» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش ۱۷ مئی سے شروع كی گئی ہے اور اس میں اس پاكستانی خوشنويس كے ۴۳ خوبصورت اثر ركھے گئے ہیں ۔
ان آثار میں قرآن كريم كی آيات و عبارات اور اسمائے الٰہی كی انتہائی دلكش خوش خطی شامل ہے اور سلور، بليك اور زرد رنگوں كے انتخاب سے یہ آثار مكمل طور پر دوسرے خوشنويسوں كے آثار سے منفرد شكل اختيار كر گئے ہیں ۔
عاطف اقبال قاضی نے كہا كہ یہ ہنر اسلامی ثقافت كا جزو لا ينفك ہے اور قرآن كريم ہميشہ ہنرمندوں كی جانب سے مختلف طريقوں سے خوش نويسی كے ساتھ لكھا جاتا رہا ہے ۔
795223
نظرات بینندگان
captcha