ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ حوزہ ھای علمیہ كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں كتاب كے مؤلف خليل حمدان كے ساتھ لبنان اور مشرق وسطیٰ كے مسائل كے ماہر محمد علی مھتدی خصوصی شركت كریں گے ۔
یہ نشست ۲۶ مئی بروز جمعرات كو امام موسٰی صدر ثقافتی و تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ تہران میں منعقد ہو گی ۔
خواہشمند حضرات ایڈريس نوٹ كر لیں (تهران، ميدان هفت تير، بالاتر از مسجد الجواد(ع)، كوچه شريعتی، شماره 10 واحد ۲)
قابل ذكر ہے كہ كتاب امام موسی صدر كی سيرت اور سرگزشت كچھ دن پہلے امام موسی صدر ثقافتی و تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ تہران كے زير اہتمام فارسی زبان میں شايع كی گئی ہے كہ جس كا ترجمہ مھدی سرحدی نے كيا ہے ۔
795720