ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انجمن خوشنويسان ايران كے ركن اور مدرس حسن علی اسفند ياری نے كہا ہے كہ میں نے گزشتہ چھ برس سے دنيا كے سب سے بڑے قرآن كی ڈيزائننگ سے متعلق امور پر تحقيق كی ہے اور اميد ہے كہ بہت جلد اس پر كام شروع كر ديا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اب تك میں نے نہج البلاغہ ، نہج الفصاحہ اور قرآن پر كام كيا ہے اور اب انشاء اللہ دنيا كے سب سے بڑے قرآن كی كتابت كروں گا ۔
795469