ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب مولانا سردار حسن سانكھنوی كی تاليف ہے جو امام سجاد (ع ) كی زندگی سے متعلق ہے اور انہی كے جشن ولادت كی مناسبت سے ۱۹ مئی كو مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے امام سجاد رفاہی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام نگانوان سادات شہر میں واقع باب العلم يونيورسٹی میں اس كی رونمائی كی گئی ہے ۔
اس تقريب كے آخر میں مولانا مرزا سردار حسن سانكھنوی نے اپنی كتاب كے متعلق بتايا كہ یہ كتاب تين حصوں پر مشتمل ہے كہ جن میں سے پہلے حصے میں حضرت (ع) كی زندگی ، دوسرے میں سيرت اور تيسرے میں آنحضرت (ع) كی احاديث نقل كی گئی ہیں ۔
795198