كتاب "بندگی كا رہنما" كی باب العلم يونيورسٹی ہندوستان میں رونمائی

IQNA

كتاب "بندگی كا رہنما" كی باب العلم يونيورسٹی ہندوستان میں رونمائی

19:31 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125939
فكر و علم گروپ : ہندوستان كے شہر نوگانوان سادات میں واقع باب العلم يونيورسٹی میں منعقدہ امام زين العابدين (ع) كے جشن ولادت كی تقريب میں ۱۹ مئی كو كتاب "بندگی كا رہنما" كی رونمائی كی گئی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب مولانا سردار حسن سانكھنوی كی تاليف ہے جو امام سجاد (ع ) كی زندگی سے متعلق ہے اور انہی كے جشن ولادت كی مناسبت سے ۱۹ مئی كو مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے امام سجاد رفاہی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام نگانوان سادات شہر میں واقع باب العلم يونيورسٹی میں اس كی رونمائی كی گئی ہے ۔
اس تقريب كے آخر میں مولانا مرزا سردار حسن سانكھنوی نے اپنی كتاب كے متعلق بتايا كہ یہ كتاب تين حصوں پر مشتمل ہے كہ جن میں سے پہلے حصے میں حضرت (ع) كی زندگی ، دوسرے میں سيرت اور تيسرے میں آنحضرت (ع) كی احاديث نقل كی گئی ہیں ۔
795198
نظرات بینندگان
captcha