ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مركز ہنر تجسمی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دوسرے دو سالہ بين الاقوامی خوش نويسی مقابلے كا پروگرام مرتب كرنے كی غرض سے ہونے والی پہلی میٹنگ میں یہ طے پايا ہے كہ اس كا دوسرا مرحلہ آئندہ سال قزوين میں منعقد كيا جائے گا ۔
تہران میں ہونے والی اس میٹنگ میں مركز ہنر تجسمی كے مسؤولين كے علاوہ ادارہ برائے ثقافت و ارشاد اسلامی كے مسؤولين نے بھی شركت كی اور گزشتہ مرحلے كا جائزہ لينے كے بعد دوسرے مرحلے كے لیے پروگرام مرتب كيا گيا
قابل ذكر ہے كہ بين الاقوامی خوش نويسی كا پہلا مرحلہ۲۰۱۰ء میں قزوين میں ہی منعقد كيا گيا تھا ۔
795710