شام كے واقعات سے متعلق حزب اللہ كے موقف كا اعلان

IQNA

شام كے واقعات سے متعلق حزب اللہ كے موقف كا اعلان

22:50 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125986
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ رواں ہفتے میں بروز بدھ بمطابق ۲۵ مئی كو شام كے داخلی حالات سے متعلق حزب اللہ كا موقف بيان كریں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل اپنی اس تقرير میں حزب اللہ كے موقف كی تشريح كریں گے ۔
ان ذرائع كے مطابق سيد حسن نصر اللہ اپنے خطاب میں شام كی حكومت كی مكمل حمايت كا اعلان كریں گے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق سيد حسن نصر اللہ اپنے خطاب كے دوران شام كی مكمل حمايت كے ضمن میں شام كی سيكيورٹی فورسز كے ساتھ تعاون پر زور دیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ كل ۲۰ مئی كو شام میں پوليس اور عامۃ الناس پر ايك حملہ كيا گيا جس كے نتيجے میں ۱۷ افراد ہلاك ہو گئے تھے ۔
795498
نظرات بینندگان
captcha