ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ GulfTimes» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف ان مقابلوں میں حفظ كل قرآن كے شعبہ میں پوزيشن لينے والے ۴۷ طلبہ كو انعام و اكرام سے نوازے گی ۔
اس تقريب میں بين الاقوامی حفظ كے مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی بھی تكريم كی جائے گی ۔
قطر كی وزارت اوقاف كے شعبہ تبليغ كے مدير محمد المحمود نے اس سلسلے میں كہا : قطر كے اسلامی ثقافتی مركز میں یہ تقريب منعقد كرنے كا ہدف یہ ہے كہ نوجوانوں كو قرٓن كريم كی تلاوت اور حفظ كی طرف رغبت دلائی جائے ۔
796059