عمان ؛ "حضرت محمد (ص) ۔ پيغمبر صلح " كے عنوان سے مقالہ نويسی كا مقابلہ

IQNA

عمان ؛ "حضرت محمد (ص) ۔ پيغمبر صلح " كے عنوان سے مقالہ نويسی كا مقابلہ

21:43 - May 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2127922
بين الاقوامی گروپ : حضرت محمد (ص) ۔ پيغمبر صلح كے عنوان سے مقالہ نوسی كے مقابلے كا ۲۲ مئی بروز اتوار كو سلطان قابوس مركز برائے اسلامی ثقافت و اطلاعات كی جانب سے اعلان كيا گيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Oman Observer»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسقط كی جامع مسجد سلطان قابوس میں واقع سلطان قابوس اسلامی ثقافت و روابط سنٹر كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ اس مقابلے میں عمان كے مسلمان اور غير مسلم شہری بلا امتياز شركت كر سكتے ہیں ۔
اس مركز نے اعلان كيا ہے كہ اس مقابلے میں شركت كے خواہشمند حضرات انگريزی میں لكھے ہوئے ۱۲۰۰ كلموں پر مشتمل اپنے مقالے ۱۰ جون تك «islamiccentre@yahoogroups.com» كے ایڈريس پر اس مركز كے سيكرٹریٹ كو ارسال كر دیں ۔
797524
نظرات بینندگان
captcha