ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Oman Observer»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسقط كی جامع مسجد سلطان قابوس میں واقع سلطان قابوس اسلامی ثقافت و روابط سنٹر كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ اس مقابلے میں عمان كے مسلمان اور غير مسلم شہری بلا امتياز شركت كر سكتے ہیں ۔
اس مركز نے اعلان كيا ہے كہ اس مقابلے میں شركت كے خواہشمند حضرات انگريزی میں لكھے ہوئے ۱۲۰۰ كلموں پر مشتمل اپنے مقالے ۱۰ جون تك «islamiccentre@yahoogroups.com» كے ایڈريس پر اس مركز كے سيكرٹریٹ كو ارسال كر دیں ۔
797524