ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس نمائشگاہ میں آستان قدس رضوی كی لائبريری میں موجود آئمہ اطہار (ع) سے منسوب قرآن كريم كے نفيس نسخے ركھے جائیں گے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس نمائشگاہ میں امام علی(ع)، امام حسن مجتبی(ع)، امام رضا(ع)، امام موسیبن جعفر(ع) و امام سجاد(علیہ السلام ) سے منسوب قرآن كريم كے نسخوں كی زيارت كرائی جائے گی ۔
اسی طرح نمائشگاہ میں لوگوں كی رہنمائی كے لیے فنی ماہرين كی خدمات حاصل كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور آستان قدس رضوی كے باہمی تعاون سے اس نمائشگاہ كا اہتمام كيا گيا ہے
798053