ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كارولينا يونيورسٹی كے استاد اور مذكورہ كتاب كے مصنف استفن شيهی نے اپنے خطاب كے دوران كہا : امتيازی سلوك بہت پہلے سے امريكيوں كی پاليسی "لڑاؤ اور حكومت كرو " كا حصہ چلا آ رہا ہے اور یہ ايك افسوسناك امر ہے كہ یہ چيز اس وقت امريكی سماج میں سرايت كر چكی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلام فوبيا كی بنياد شدت پسندی پر ہے اور اس كتاب میں مسلمانوں كے بارے غير حقيقی تصورات رائج ہونے كے اسباب پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
798338