اسلام فوبيا امريكی سماج میں نسل پرستی كا ايك نمونہ ہے

IQNA

اسلام فوبيا امريكی سماج میں نسل پرستی كا ايك نمونہ ہے

18:46 - May 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2128599
بين الاقوامی گروپ : كارولينای جنوبی يونيورسٹی سے تعلق ركھنے والے عرب ثقافت كے استاد نے " اسلام فوبيا مسلمانوں كے ساتھ نظرياتی مقابلہ " كے عنوان سے اپنی تازہ كتاب كی تقريب رونمائی میں كہا ہے كہ اسلام فوبيا امريكی سماج میں امتيازی سلوك برتے جانے كا ايك نمونہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كارولينا يونيورسٹی كے استاد اور مذكورہ كتاب كے مصنف استفن شيهی نے اپنے خطاب كے دوران كہا : امتيازی سلوك بہت پہلے سے امريكيوں كی پاليسی "لڑاؤ اور حكومت كرو " كا حصہ چلا آ رہا ہے اور یہ ايك افسوسناك امر ہے كہ یہ چيز اس وقت امريكی سماج میں سرايت كر چكی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلام فوبيا كی بنياد شدت پسندی پر ہے اور اس كتاب میں مسلمانوں كے بارے غير حقيقی تصورات رائج ہونے كے اسباب پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
798338
نظرات بینندگان
captcha