آسٹريا میں انٹرنيشنل بين الاديان مركز كی تاسيس

IQNA

آسٹريا میں انٹرنيشنل بين الاديان مركز كی تاسيس

20:23 - May 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2128909
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے نائب وزير تعليم نے جلد آسٹريا كے دار الحكومت وين كے نزديك ايك انٹرنيشنل بين الاديان مركز كی تاسيس كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اخبار روزنامہ Arab News كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی وزير تعليم كے نائب فيصل بن معمر نے فرانس كے شہر بوردو میں دينی رہنماؤں كے ايك اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے اس انٹرنيشنل مركز كے سنگ بنياد كی خبر دی ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ سعودی عرب ، اسپين اور آسٹريا كی باہمی رضامندی سے چند ہفتوں كے اندر اس مركز كی تاسيس كی قرارداد پر دستخط كر دئیے جائیں گے۔
انہوں نے غربت ، جرائم اور ماحولياتی آلودگی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كو صلح اور امن و آشتی برقرار كرنے كی اشد ضرورت ہے ۔
798407
نظرات بینندگان
captcha