امارات ؛ قرآن میں زندگی كے اسرار كے موضوع پر ايك علمی نشست

IQNA

امارات ؛ قرآن میں زندگی كے اسرار كے موضوع پر ايك علمی نشست

20:26 - May 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2128911
بين الاقوامی گروپ : قرآن میں زندگی كے اسرار كے موضوع پر شارجہ كے ثقافتی مركز میں ۲۴ مئی تا ۲۶ مئی اعجاز علمی قرآن كے عنوان سے ايك كانفرنس میں بحث و تمحيص كی گئی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ دار الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس كا انتظام امارات كے ذرائع ابلاغ كی معروف شخصيت محمد خالد كے ہاتھوں میں تھا۔ شارجہ يونيورسٹی كے اكیڈمك امور كے نائب مسئول ، فضائی علوم كے ماہر اور معروف ستارہ شناس حميد نعيمی نے قرآن كريم میں زندگی كے راز كے موضوع پر خطاب كيا ۔
امارات كے قرآنی محقق خالد العبيدی نے بھی اس كانفرنس سے خطاب كيا ان كا موضوع قرآن كريم میں انجينئرنگ سے متعلق نظريات تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كانفرنس امارات كے شہر شارجہ میں دو دن تك جاری رہنے كے بعد اختتام پذير ہو گئی ہے ۔
798220
نظرات بینندگان
captcha