روز نكبت ( مصيبت كا دن ) كے شہدا كی ياد میں مقبوضہ فلسطين كی سرحدوں پر يادگاری مجسمہ نصب كر ديا گيا

IQNA

روز نكبت ( مصيبت كا دن ) كے شہدا كی ياد میں مقبوضہ فلسطين كی سرحدوں پر يادگاری مجسمہ نصب كر ديا گيا

20:28 - May 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2128913
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے فلسطين پر قبضے كے تريسٹھ برس مكمل ہونے پر برپا كیے جانے والے مظاہروں میں اسرائيلی فوج كی فائرنگ سے شہيد ہونے والوں كی ياد میں اس مجسمے كو مقبوضہ فلسطين كی سرحدوں پر نصب كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ محيط كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۵ مئی كو ہونے والے مظاہروں میں غاصب صیہونی فوجيوں كے ہاتھوں شہيد ہونے والوں كی ياد زندہ ركھنے كے لیے حزب اللہ لبنان نے یہ اقدام كيا ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق یہ مجسمہ جنوبی لبنان میں مقبوضہ فلسطين كے سرحدی علاقے میں واقع گاؤں مارون الراس میں نصب كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مجسمے كو فلسطين كے نقشے كی شكل میں بنايا گيا ہے اور اس كے وسط میں شہداء كی تصاوير لگائی گئی ہیں ۔
798564
نظرات بینندگان
captcha