ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی اوقاف و ميراث فاؤنڈيشن (AFEH) نے كل ۲۵ مئی كو صیہونی حكام اور وزرا كی میٹنگ كے بعد اس رہائشی كمپليكس كی تعمير سے متعلق بريفنگ پر اپنے رد عمل میں اس كمپليكس كے مسجد اقصیٰ كے نزديكی علاقہ میں واقع ہونے كے سبب ايسا كوئی اقدام كرنے سے خبردار كيا ہے ۔
اس خبر كے اعلان كے بعد الاقصی اوقاف و ميراث فاؤنڈيشن (AFEH) كے ماہرين نے مشرقی قدس كا دورہ كر كے بتايا ہے كہ اس منصوبے كا بيشتر حصہ مكمل ہو چكا ہے اور غاصب صیہونی مسجد اقصیٰ كے نزديك مزيد رہائشی كالونياں بنانے كا قصد ركھتے ہیں ۔
798467