ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lenouvelliste» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ساوی يز شہر كی انتظامیہ كے ساتھ وابستہ پبلك كونسل كے سربراہ ميشل دوبيس (Michel Dubuis) نے اس شہر كے امن و امان كو برقرار ركھنے كی خاطر وايلڈر كے خطاب پر پابندی عائد كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہالينڈ كی جماعت "آزادی " كے لیڈر اور قرآن مخالف فلم فتنہ كے ڈائريكٹر اور فلم ساز كا پروگرام ہے كہ سوئزرلينڈ كی مركزی ڈيموكریٹ پارٹی كی دعوت پر مختلف سوئس شہروں میں اسلام اور مسلمانوں كے خلاف تقريریں كرے كہ جس كی سوئزرلينڈ كی نسل پرستی مخالف تنظيموں اور اسلامی فاؤنڈيشنز نے كھل كر مخالفت كی ہے ۔
799568