لندن ؛ زكات اور اموال كی تطہيركے موضوع پر نشست

IQNA

لندن ؛ زكات اور اموال كی تطہيركے موضوع پر نشست

16:07 - May 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2130965
بين الاقوامی گروپ : ۱۸ جون كو لندن كے اسلامك ريسرچ انسٹی ٹيوٹ میں ايك نشست كے دوران زكوٰۃ اور اموال كی تطہير كے موضوع كا جائزہ ليا جائَے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «IIDR» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ علمی نشست اصول فقہ سے متعلق پہلی نشست ہو گی جو اسلامك ريسرچ انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے منعقد ہو گی ۔
اس علمی نشست میں قرآن كريم كی نگاہ سے زكوٰۃ ، زكوٰۃ كی شرائط ، زكوٰۃ كی تعيين كامعيار ، برطانیہ میں زكوٰۃ ادا كرنے كی مجموعی صورتحال كے علاوہ زكوٰۃ كی سماجی اور اقتصادی صورتحال پر تاثير جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
ہندوستان سے تعلق ركھنے والے مفتی اور «فينچلی» مسجد كے امام اس علمی نشست میں ليكچر دیں گے۔
قابل ذكر ہے كہ مفتی صاحب اسلامی معيشت اور شرعی قوانين میں اعلیٰ تعليم كے حامل ہیں ۔
800236
نظرات بینندگان
captcha