فرانس؛ فتویٰ ، تائيد اور توسيع كے عنوان سے ايك نشست

IQNA

فرانس؛ فتویٰ ، تائيد اور توسيع كے عنوان سے ايك نشست

16:12 - May 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2130973
بين الاقوامی گروپ : فتویٰ ، تائيد اور توسيع كے عنوان سے یہ نشست ۲۵ مئی بروز بدھ كو پيرس كے سماجی اور ثقافتی مركز میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «cscp75» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست مسجد الدعوۃ اور پيرس كے سماجی اور ثقافتی مركز كے زير اہتمام فتوی كے مفہوم اور اس كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لينے كی غرض سے منعقد كی جا رہی ہے ۔
مسجد الدعوۃ كے امام جماعت العربی كشاط اور پيرس كے سماجی اور ثقافتی مركز كے سربراہ عمر دورمن كے علاوہ مختلف اسلامی ممالك كی اہم شخصيات اس نشست میں شركت كریں گی ۔
یہ نشست مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۲ بجے بعد از ظہر شروع ہو گی اور شام آٹھ بجے تك جاری رہے گی ۔
800196
نظرات بینندگان
captcha