ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بحرين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الوسط سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس بحرين كے الخليج ہوٹل میں دو دن تك جاری رہے گی ۔
بحرين كے اسلامی ۔ مالياتی اداروں نے اعلان كيا ہے كہ اس سيمينار كا ہدف اسلامی بينكاری كو ترقی يافتہ مالياتی اداروں كی دوڑ میں شامل كرنے كی عملی راہیں تلاش كرنا ہے تاكہ اسلامی بينكاری بھی تمام ممالك میں قابل اجراء ہو ۔
اس سيمينار میں خطے كے اسلامی بينكوں كے نمائندے اسلامی بينكاری كے قوانين كی روشنی میں اسے جديد ترقی يافتہ دور كے تقاضوں كے مطابق پيش كرنے كے امكانات كا جائزہ بھی لیں گے ۔ 800858