يكم جون ، بحرينی انقلاب كی حمايت كا عالمی دن

IQNA

يكم جون ، بحرينی انقلاب كی حمايت كا عالمی دن

19:36 - May 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2131760
بين الاقوامی گروپ : مصر اور بحرين كے انقلابيوں كی يونين نے رواں ہفتے میں بروز بدھ كو بحرينی انقلاب كے ساتھ اظہار يكجہتی كا عالمی دن قرار ديا ہے اور ساری دنيا كے مسلمانوں سے وسيع پيمانوں پر مظاہروں كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر كی اطلاع رساں ويب سایٹ الوفد سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس يونين نے عربی اور مغربی ممالك كی بہت سی انجمنوں اور سياسی جماعتوں كے صلاح مشورہ سے بحرين كے انقلاب كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے اس بدھ كو احتجاجی مظاہرے كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
اس يونين نے سعودی ، يمنی او رلبنانی مسلمانوں سے كہا ہے كہ اس دن بحرينی انقلاب كی حمايت كے لیے اجتماعات منعقد كریں اور مظاہروں كے دوران بحرين كا پرچم بھی لہرائیں ۔
800921
نظرات بینندگان
captcha