برطانیہ ؛ مسلمان طلبہ كے درميان عالمی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

برطانیہ ؛ مسلمان طلبہ كے درميان عالمی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

19:40 - May 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2131764
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ میں حفظ و قرائت كے عالمی قرآنی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ امسال ۱۷ جون سے ۱۹ جون تك برطانیہ كے جنوب مغرب میں واقع كارديف ولز يونيورسٹی میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «FOSIS» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے طلاب كی اسلامی انجمنوں «FOSIS» كے زير اہتمام منعقد ہوں گے ۔
ان مقابلوں میں شعبہ حفظ كو تين حصوں میں تقسيم كيا گيا ہے: مكمل تيس پاروں كے حفظی مقابلے ، سورہ بقرہ كے حفظی مقابلے ، سورہ فاتحہ سے سورہ انعام تك يا سورہ یٰس سے سورہ ناس تك حفظی مقابلے ۔
شعبہ قرائت میں سورہ الرحمن، حشر، ملك، مزمل اور قيامت میں سے كوئی سی دو سورتوں میں سے سوالات ہوں گے يا سوره يوسف، ابراهيم، ياسين، قاف اور واقعه میں سے كسی ايك سورت میں سے سوال ہوں گے ۔
801094
نظرات بینندگان
captcha