ہندوستان ؛ حيدر آباد میں خواتين كے لیے گرميوں كی چھٹيوں كے دوران مخصوص كلاسز كا اہتمام

IQNA

ہندوستان ؛ حيدر آباد میں خواتين كے لیے گرميوں كی چھٹيوں كے دوران مخصوص كلاسز كا اہتمام

19:33 - May 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2131767
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآن كريم كی تعليم سے متعلق خواتين كی یہ مخصوص كلاسیں جامعۃ المؤمنات حيدر آباد كے زير اہتمام منعقد ہوں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ غرب اور جنوب غرب ايشيا نے حيدر آباد سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «Etemad Newspepar» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كورس يكم جون سے شروع ہو كر ايك ماہ تك جاری رہے گا اور یہ كلاسیں مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱ بجے سے ۲ بجے بعد از ظہر تك منعقد ہوں گی ۔
اس كورس كے تدريسی فرائض جامعہ كی پرنسپل محترمہ رضوانہ زرين بذات خود انجام دیں گی جبكہ فقہی احكام كے لیے جامعہ كی معلمات اپنے ليكچرز دیں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس قرآنی تعليمی كورس میں شركت كی خواہشمند ہندوستانی خواتين جامعۃ المؤمنات مغل پورہ حيدر آباد میں رابطہ كر كے اپنا نام درج كروا سكتی ہیں ۔
800652
نظرات بینندگان
captcha