ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ٹيلی وژن پروگرام كے ڈائريكٹر «ماتياس هيليون اور «كريم رسولی» ہیں۔ اس پروگرام كا ہدف يورپ میں اسلام فوبيا كے پھيلاؤ كی وجوہات جاننے كے علاوہ شدت پسند گروپوں كی جانب سے مسلمانوں كے خلاف وسيع پيمانے پر پروپيگنڈے كے اہداف كی چھان بين كرنا ہے ۔
اس پروگرام میں ماہرين نے اس بات پر زور ديا كہ يورپ میں عوام اقتصادی بحران كا شكار ہیں اور سماجی مشكلات بھی بے پناہ ہیں اس لیے شدت پسند گروپوں كےذريعے حكّام اپنی نا اہلی پر پردہ ڈالنے كی كوشش كر رہے ہیں اور اس سارے كھيل میں مسلمانوں كو قربانی كا بكرا بنايا جا رہا ہے ۔
801524