اسپانوی مترجمين كا قرآن كريم كے حوالے سے نقطہ نظر غير الٰہی ہے

IQNA

اسپانوی مترجمين كا قرآن كريم كے حوالے سے نقطہ نظر غير الٰہی ہے

12:02 - June 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2132715
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كے اسپانوی زبان میں ترجمے كے مثبت اور منفی نكات سے متعلق ہونے والی نشست میں كہا گيا ہے : اسپانوی زبان میں ہونے والے زيادہ تر ترجمے غير مسلم مترجمين نے انجام دئیے ہیں اور ان افراد كی نگاہ قرآن مجيد كی آيات كی طرف الٰہی اور مقدس نہیں ہے ۔
اسپانوی زبان میں قرآن كريم كے مترجم «جعفر گونزالس» نے يكم جون بروز بدھ كو قرآن كريم كے ديگر زبانوں میں تراجم سے متعلق ہونے والی نشستوں كے حوالے سے منعقدہ نشست "قرآن كريم كے اسپانوی زبان میں ترجمے كی چھان بين اور نقد " میں كہ جو ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے دفتر میں منعقد ہوئی ؛ اس امر كا اظہار كيا كہ ان سے پہلے قرآن كريم كے جو ترجمے ہوئے ہیں وہ غير مسلموں نے كیے ہیں اسی وجہ سے ان میں غلطيوں كی بھرمار ہے ۔
802488
نظرات بینندگان
captcha