حضرت امام خمينی (رہ) كے تمام اعمال كی بنياد قرآنی تعليمات پر تھی

IQNA

حضرت امام خمينی (رہ) كے تمام اعمال كی بنياد قرآنی تعليمات پر تھی

1:10 - June 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2133158
بين الاقوامی گروپ : حضرت امام خمينی (رہ) وہ تاريخ ساز شخصيت تھے كہ جن كے تمام اعمال اور اقدامات كی بنياد قرآنی تعليمات تھیں ۔
برما سے تعلق ركھنے والے شيعہ مفكر محمد تقی جو حضرت امام خمينی (رہ) كی بائيسویں برسی كے موقع پر ايران تشريف لائے ہیں ؛ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : حضرت امام خمينی (رہ) كی مسلمانوں كے لیے سب سے بڑی وراثت اس نكتے كا بيان تھا كہ سختيوں اور مشكلات میں اللہ تعالیٰ كے احكام اور قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہو كر كاميابی كے زينے طے كیے جا سكتے ہیں ۔
انہوں نے اس امر پر زور ديا : مسلمان بالعموم اور شيعہ بالخصوص كہ جو امام كے راستے پر گامزن ہیں اس بات كی طرف متوجہ رہیں كہ قرآنی تعليمات كو ہميشہ اوّليت دیں ۔
803233
نظرات بینندگان
captcha