قرآنی اصطلاحات كے ساتھ وضاحتی كلمات كے اضافے سے ترجمہ تفسير میں بدل جاتا ہے

IQNA

ترجمہ و نشر معارف اسلامی كے سربراہ ؛

قرآنی اصطلاحات كے ساتھ وضاحتی كلمات كے اضافے سے ترجمہ تفسير میں بدل جاتا ہے

19:23 - June 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2134459
بين الاقوامی گروپ : بعض مترجم عربی زبان كےخاص اسلوب كی وجہ سے ترجمے میں مترادف كلمات تلاش كرنے كے حوالے سے مشكلات كا شكار رہتے ہیں اور اس مسئلے كے حل كے لیے ترجمے كے ہمراہ بعض وضاحتی كلمات بھی شامل كر ديتے ہیں كہ اس امر سے ترجمہ تفسير میں بدل جاتا ہے ۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ ترجمہ و نشر معارف كے سربراہ حجت ‌الاسلام و المسلمين «اصغر صابری» نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے دفتر میں " مختلف زبانوں میں قرآن كريم كے تراجم كا جائزہ اور نقد " كے موضوع پر منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : مترجم كی جانب سے بعض كلمات كا حذف يا اضافہ اصلی متن كے مفہوم میں رد و بدل كا باعث بن سكتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بعض اوقات مترجم یہ يقين حاصل كرنے كی غرض سے كہ اس نے قرآن مجيد كی آيات كو درست طريقے سے مطلوبہ زبان میں منتقل كر ديا ہے بعض كلمات يا عبارتوں كی تشريح بھی كرتا ہے كہ جس سے ترجمہ تفسير میں تبديل ہو جاتا ہے ۔
803827
نظرات بینندگان
captcha