ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے اسلامی ثقافتی مركز كی كابينہ نے اس انسٹی ٹيوٹ كے سابق سربراہ حكيم الكروی كو تيونس كی گزشتہ حكومت كے ساتھ تعاون اور بن علی كو عوامی تحريكیں كچلنے كے لیے لائحہ عمل پيش كرنے كے باعث ہٹا ديا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ اسلامی ثقافتی سنٹر فرانس كے دار الحكومت پيرس كی بلدیہ كے ساتھ منسلك ادارہ ہے اور اسلامی موضوعات پر كانفرنسیں ، اسلامی ہنر كے حوالے سے نمائشیں اور اسلامی ثقافت كو توسيع دينے كی غرض سے ضروری اقدامات كرنا اس انسٹی ٹيوٹ كی سرگرميوں میں شامل ہے ۔
804588