ملائشيا ؛ قرآن كريم كی قرائت كے سالانہ ۵۴ ویں مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ملائشيا ؛ قرآن كريم كی قرائت كے سالانہ ۵۴ ویں مقابلوں كا انعقاد

14:21 - June 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2135014
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كی قرائت كے ۵۴ ویں قومی مقابلے ۱۳ جون سے ۱۷ جون تك ملائشيا میں منعقد ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں پورے ملك سے انتخاب شدہ انتيس قاری خواتين و حضرات كے درميان مقابلہ ہو گا ۔
ملائشيا كی رياست ساراواك كے ادارہ برائے امور اسلامی نے كل ايك اعلامیہ جاری كر كے رياست سارواك كے گورنر كو ان مقابلوں كی ميزبانی كا شرف دينے كی خبر دی ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے كہ اس مرحلے میں منتخب قراء كو نقد انعامات كے علاوہ سفر حج پر روانہ كيا جائے گا اور وہ ملائشيا كے نمائندوں كے عنوان سے قرآن كريم كی قرائت كے بين الاقوامی مقابلوں كے لیے كواليفائی بھی كر لیں گے ۔
804552
نظرات بینندگان
captcha