نجف ؛ ۲۰۱۲میں عالم اسلام كا ثقافتی دار الخلافہ ، ايران كی جانب سے حمايت كا اعلان

IQNA

نجف ؛ ۲۰۱۲میں عالم اسلام كا ثقافتی دار الخلافہ ، ايران كی جانب سے حمايت كا اعلان

12:10 - June 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2135319
بين الاقوامی گروپ : عراق میں ايران كے سفير نے ۷ جون بروز منگل كو ايران كی جانب سے نجف كو ۲۰۱۲ ء میں اسلامی ثقافتی دار الخلافہ قرار دينے پر مكمل تعاون كا يقين دلايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ صوت العراق سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير حسن دانايی فر نے نجف اشرف میں حضرت امام خمينی (ره) كی بائيسویں برسی كی مناسبت سے منعقدہ تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : نجف ۲۰۱۲ء میں اسلامی ثقافتی دار الخلافہ كے طور پر منتخب ہو چكا ہے اور ہم نے اس سے پہلے بھی نجف كے مئير كو اسلامی جمہوریہ ايران كے مكمل تعاون كا يقين دلايا ہے اور اب دوبارہ اس امر پر زور ديتے ہیں كہ اسلامی جمہوریہ ايران اس منصوبے كو كامياب بنانے كے لیے ہر ممكن تعاون كرے گا۔
805216
نظرات بینندگان
captcha