عرب ليگ كی جانب سے فلسطينيوں اور شاميوں كے قتل عام كی مذمت

IQNA

عرب ليگ كی جانب سے فلسطينيوں اور شاميوں كے قتل عام كی مذمت

12:14 - June 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2135321
بين الاقوامی گروپ : عرب ليگ نے ۷ مئی بروز منگل كو صیہونی حكومت كے جرائم اور روز نكبت كے موقع پر اسرائيلی فوجيوں كی جانب سے شامی مظاہرين اور فلسطينی پناہ گزينوں كے قتل عام كی بھرپور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی (KUNA) سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی غاصب فوجيوں نے ۵ جون بروز اتوار كو جولان كی پہاڑيوں پر اسرائيل مخالف مظاہرے كرنے والے شامی اور فلسطينی باشندوں پر انتہائی بے رحمی سے گوليوں كی بوچھاڑ كر دی تھی كہ جس كے نتيجے میں ۲۸ مظاہرين شہيد اور ۳۵۰ زخمی ہو گئے تھے ۔
عرب ليگ نے اس اعلامیے میں اس وحشيانہ قتل عام كی مذمت كرتے ہوئے كہا : صیہونی حكومت نے گزشتہ ۶۳ برسوں سے وسيع پيمانے پر قتل عام كے ساتھ ساتھ فلسطينيوں كو ان كے بنيادی حقوق سے محروم كر كے ان كی جائيدادوں اور گھروں پر قبضہ كر ركھا ہے ۔
805126
نظرات بینندگان
captcha