بحرين ؛ عوام كی جانب سے آل خليفہ كے خلاف مظاہرے

IQNA

بحرين ؛ عوام كی جانب سے آل خليفہ كے خلاف مظاہرے

18:42 - June 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2136974
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے ہزاروں شہريوں نے كل گيارہ جون بروز ہفتہ كو سڑكوں پر نكل كر آل خليفہ كے خلاف مظاہرے كیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے بحرين كی سب سے بڑی اپوزيشن شيعہ جماعت حزب الوفاق ملی كی كال پر منعقد كیے گئے اور ان مظاہروں كی خاص بات یہ ہے كہ بحرينيوں كی انقلابی تحريك كے آغاز سے اب تك یہ ہونے والے پہلے مظاہرے ہیں جن كے انعقاد كے لیے آل خليفہ حكومت كی طرف سے لائسنس صادر كيا گيا تھا ۔
بحرين كی سب سے بڑی اپوزيشن جماعت حزب الوفاق كے نائب مسئول ھادی الموسوی نے اس بارے بتايا : یہ ريلی "بحرين ہم سب كی سرزمين " كے عنوان سے ملك میں ايمرجنسی كے خاتمے كے ايك ہفتے كے بعد منعقد كی گئی ہے ۔
807153
نظرات بینندگان
captcha