ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ كی فوجی عدالت نے ۲۰ سالہ نوجوان شاعرہ آيات القرمزی پر بحرينی شہريوں كو آل خليفہ كے خلاف بھڑكانے اور لوگوں كو مظاہروں میں شركت كی ترغيب دينے كا الزام تھا اور اسی بہانے سے اسے ايك سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے كہ جس پر عمل درآمد بہر صورت كيا جائے گا ۔
اس رپورٹ كے مطابق بحرين كی طالبہ اور شاعرہ آيات القرمزی نے لوءلوء چوك میں ايك بڑے اجتماع كے سامنے اشعار كہے تھے كہ جس كے بعد آل خليفہ كی فورسز نے اسے اغوا كر كے تشدد كا نشانہ بھی بنايا ۔
807441