اردن ؛ خواتين كے لیے خصوصی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

اردن ؛ خواتين كے لیے خصوصی قرآنی مقابلوں كا آغاز

21:36 - June 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2137684
بين الاقوامی گروپ : اردن میں خواتين كے لیے مخصوص حفظ، قرائت اور تفسير قرآن كے سالانہ چھٹے مقابلے كل ۱۲ جون بروز اتوار سے شروع ہو چكے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اردن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الدستور سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے اردن كی وزارت اوقاف اور اسلامی امور كے زير اہتمام اردن كے دار الحكومت عمان میں اردن كی ملكہ رانيا عبد اللہ كے تعاون سے مسجد عبد اللہ بن الحسين میں واقع اسلامی ثقافتی مركز كے كانفرنس ہال میں منعقد كیے جائیں گے ۔
ان مقابلوں میں ۲۷ اسلامی اور عرب ممالك سے تشريف لائی ہوئی ۳۰ خواتين كے علاوہ اردن كی حفظ و قرائت میں مہارت ركھنے والی خواتين شركت كریں گی كہ جن كے درميان حفظ كل ، حفظ ۲۰ جزء اور حفظ ۱۰ جزء كے علاوہ تلاوت اور تفسير قرآن كے مختلف گروپس كے ذيل میں مقابلے ہوں گے ۔
807714
نظرات بینندگان
captcha