ملائشيا كے وزير اعظم نے اديان كے درميان مكالمے كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

ملائشيا كے وزير اعظم نے اديان كے درميان مكالمے كی ضرورت پر زور ديا ہے

14:09 - June 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2138808
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا كے وزير اعظم نجيب تون رزاق نے ۱۳ جون كو ملائشيا كے ۵۴ ویں قومی سطح كے قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے دينی مكالموں كی ضرورت پر زور ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ (Bernama) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تقريب میں وزيراعظم نجيب تون نے دينی مسائل كو دوستانہ بات چيت كے ماحول میں حل كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : اگر یہ گفتگوئیں خالص نيت اور اديان كے درميان صلح و ثبات كو فروغ دينے كے جذبے كے تحت كی جائیں تو ان كے انتہائی مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اگر ان گفتگوؤں كو دينی قائدين سپورٹ كریں تو اس سے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان تعلقات مستحكم ہوں گے اور اس سے پورے معاشرے پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
808481
نظرات بینندگان
captcha