الجزائر ؛ قرآنی چينل سے تاج القرآن نامی خصوصی پروگرام نشر كيا جائے گا

IQNA

الجزائر ؛ قرآنی چينل سے تاج القرآن نامی خصوصی پروگرام نشر كيا جائے گا

20:15 - June 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2139195
بين الاقوامی گروپ : الجزائر كا قرآنی چينل ماہ رمضان كی مناسبت سے تاج القرآن كے نام سے خصوصی پروگرام نشر كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے الجزائر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الخبر كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام میں الجزائر كے دار الحكومت الجزيرہ شہر كے دينی مركز دار الامام كی قرآنی فعاليتوں كے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر كيا جائے گا ۔
اس پروگرام میں ۵۰ طالب علم شركت كریں گے كہ جن میں سے ۱۲ طلبہ كو بہترين قرائت كی بنياد پر منتخب كيا جائے گا كہ جو ماہ مبارك رمضان میں قرآن كريم كے علوم میں ماہر اساتذہ سے مختلف موضوعات پر ليكچرز سے مستفيد ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام میں شركت كے لیے طلبہ میں خاصا جوش و خروش ديكھنے میں آ رہا ہے ۔
809343
نظرات بینندگان
captcha