ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست آيسسكو كے عضو ممالك كے ماہرين كی موجودگی میں منعقد ہو گی اور ۲۳ جون تك جاری رہے گی ۔
یہ نشست بروز سوموار مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۹:۳۰ بجے لبنان كی وزارت ثقافت كی عمارت میں شروع ہو گی اور اس میں شام ،فلسطين، اردن، سوڈان، مصر، سعودی عرب، مراكش، عمان اور لبنان سے ۳۵ ماہرين شركت كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں اعلیٰ تعليم كے ميدان میں سرمایہ كاری كے امكانات كا جائزہ بھی ليا جائے گا ۔
810498