واشنگٹن ؛ ايك دينی سيمينار میں اسلام فوبيا كا جائزہ

IQNA

واشنگٹن ؛ ايك دينی سيمينار میں اسلام فوبيا كا جائزہ

20:21 - June 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2140770
بين الاقوامی گروپ : مختلف اديان كے نمائندوں نے كل ۱۸ جون بروز ہفتہ كو رياست واشنگٹن كے شہر «وست ريچلند» میں ہونے والی نشست میں اسلام فوبيا كے مسئلے كا جائزہ ليا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار اسلام فوبيا كے ساتھ مقابلے كے عنوان سے آج صبح دس بجے سے اسلامی مركز تری ـ سيتيز (ICTC) میں شروع ہوا ۔
اس سيمينار كا اہتمام كرنے والے اسلامی مركز تری ـ سيتيز (ICTC) كے مسئوولين نے اعلان كيا ہے كہ اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو اسلامی تعليمات كے زندگی میں عملی كردار اور ان تعليمات كی انسانی حقوق كے ساتھ سازگاری كو اجاگر كرنے كے حوالے سے انتہائی مؤثر ہے ۔
811086
نظرات بینندگان
captcha