ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس پچھلے پانچ برسوں سے اب تك مجمع وحدت اسلامی (I.U.F) كے زير اہتمام منعقد ہوتی تھی ، اس مرتبہ عرب دنيا میں انقلابی تبديليوں كے پيش نظر یہ كانفرنس اسی خطے میں منعقد ہو گی ۔
باخبر ذرائع كے مطابق امسال یہ كانفرنس عرب ممالك كی انقلابی تحريكوں سے ابھرنے والے سوالات كے جواب تلاش كرنے كی غرض سے "امت كی بيداری كے لیے تبديلی كی ضرورت " كے عنوان سے منعقد ہو گی ۔
811394